iبولی وڈ اداکار وکی کوشل شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی

h گال کی ہڈی فریکچر ہوگئی جبکہ انہیں 13 ٹانکے بھی آئے

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

* ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) بولی وڈ اداکار وکی کوشل شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق ان کے گال کی ہڈی فریکچر ہوگئی جبکہ انہیں 13 ٹانکے بھی آئے ہیں۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ اپنی اگلی آنے والی فلم کے لئے شِپ پر شوٹنگ میں مصروف تھے کہ خوفناک حادثہ پیش آگیا اور ان کے گال کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ شِپ پر ایک ایکشن سین کررہے تھے جس میں انہیں بھاگتے ہوئے دروازہ کھولنا تھا، بدقسمتی سے وہ دروازہ ان کے اوپر آن گرا اور وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ پیش آتے ہی انہیں فورا ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد وہ جمعے کی صبح ممبئی کے لئے روانہ ہوگئے۔اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق ممبئی میں وہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں گے اور جب ان کی حالت بہتر ہوجائے گی تو انہیں ایک بار پھر ایکشن میں دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ اور عملہ گزشتہ 5 دنوں سے گجرات میں دنیا کے سب سے بڑے شپ بریکنگ یارڈ الانگ میں شوٹنگ کررہے تھے۔واضح رہے اس فلم میں وکی کوشل کے علاوہ بھومی پڈنیکر بھی موجود ہیں، اس فلم کے ڈائریکٹر بھانو پرتاپ جبکہ پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔
وقت اشاعت : 20/04/2019 - 19:45:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :