اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں من گھڑت نکلیں

اداکارہ کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں

اتوار 21 اپریل 2019 11:50

اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں من گھڑت نکلیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستانی اداکارہ صبور علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ صبور علی نے خود ایسی خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خود کشی کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران مجھے جلد صحتیابی کی دعائوں کے پیغامات بھیجے۔

وقت اشاعت : 21/04/2019 - 11:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :