فلم دی بریکنگ ڈان ٹو16نومبر کو ریلیز ہوگی

بدھ 14 نومبر 2012 13:06

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 14نومبر 2012ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں اسٹیپلز سینٹر کے ساتھ موجود نوکیا تھیٹر میں ٹوائیلائٹ سیریز کی آخری فلم دی بریکینگ ڈان پارٹ ٹو کا رپڈ پریمیئر کل جمعرات کو منعقد کیاجائیگا ۔جس کے لیے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے اس مقام پر اپنے خیمے لگا لئے۔

(جاری ہے)

فلم کے پریمیئر میں مرکزی کرداروں رابرٹ پیٹنسن ،کرسٹین اسٹورٹ، اور ٹیلر لائنز سمیت فلم کے ہدایتکار بل کانڈن ،پروڈیوسر وک گاڈفرے اور دیگراداکار شرکت کرینگے جنکی ایک جھلک پانے کے لیے یہ دیوانے مداح ایک ہفتے پہلے سے ہی یہاں جمع ہونا شروع ہوگئے ۔

واضح رہے کہ ٹوائیلائیٹ سیریز کی آخری فلم دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو 16نومبر سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 14/11/2012 - 13:06:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :