وجہیہٰ منیر کا نیا گیت’’تک لئے سوہنیاں‘‘ ریلیز کر دیا گیا

ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے پرستاروں کو کچھ نہ کچھ سناتی رہوں ،وجہیہٰ منیر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 14:24

وجہیہٰ منیر کا نیا گیت’’تک لئے سوہنیاں‘‘ ریلیز کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء) معروف گلوکارہ وجہیہٰ منیر کا نیا گیت’’تک لئے سوہنیاں‘‘ ریلیز کر دیا گیااس گیت کو چوہدری سٹوڈیو شیخوپورہ میں ریکارڈ کیا گیا جسے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر 7رنگ نیوزیوٹیوب چینل سے ریلیز کیا گیا ،گیت کو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ،اس حوالے سے وجہیہٰ منیر نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میرا منفرد میوزک اور مستی بھرا گیت’’تک لئے سوہنیاں‘‘ شائقین کو بے حد پسند آئے گا،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے پرستاروں کو کچھ نہ کچھ سناتی رہوں ۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 14:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :