گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے باہمی رضا مندی کے بعد باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی

پیر 22 اپریل 2019 17:02

گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے باہمی رضا مندی کے بعد باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے باہمی رضا مندی کے بعد باضابطہ علیحدگی اختیار کرلی،حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے کردیا جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ دونوںنے باہمی رضا مندی کے بعد باضابطہ علیحدگی اختیار کی جب کہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے کردیا۔

احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے حمیرا سے کوئی تعلق نہیں، حمیرا نے لکھ کردیا ہے کہ بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا۔حمیرا ارشد اوراحمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتارچڑھا کا شکاررہی، دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں اکثرمیڈیا پر ایک دوسرے پرالزامات لگاتے بھی نظرآتے تھے، حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگا چکی تھیں جب کہ احمد بٹ بھی اہلیہ پرمنشیات کیاستعمال کاالزام لگا چکے تھے۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 17:02:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :