امریکی اداکارہ ایما سٹون بہترین لباس پہننے والی خواتین 2012ء کی فہرست میں بازی لے گئیں

جمعرات 15 نومبر 2012 13:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15نومبر 2012ء) امریکی اداکارہ ایما اسٹون بہترین لباس پہننے والی خواتین 2012ء کی فہرست میں بازی لے گئیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میگزین ”اِن سٹائل“ میں شائع کردہ بہترین لباس پہننے والی خواتین 2012ء کی فہرست میں ایما سٹون اول نمبر پر رہیں۔ اداکارہ ڈیانا کروگر دوسرے نمبر پر جبکہ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس فہرست میں ٹی وی میزبان اور ماڈل الیزا چنگ چوتھے اور برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریا بیکھم پانچویں نمبر پر رہیں۔

وقت اشاعت : 15/11/2012 - 13:36:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :