سلمان خان نے اپنی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کا پہلا ٹریلرر ریلیز کردیا

پیر 22 اپریل 2019 22:25

سلمان خان نے اپنی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کا پہلا ٹریلرر ریلیز کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) بولی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔3 منٹ 11 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر میں بھارت نامی ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی جس کے والد نے اس کا نام اپنے ملک پر رکھا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے فلم میں ایک مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کا کردار نبھایا جو اپنے ملک اور اپنے خاندان سے محبت کرتا ہے۔

اس ٹریلر میں سلمان خان کے کردار کی جوانی سے بڑھاپے تک کے سفر کو بھی دکھایا، سلمان خان اپنی جوانی میں سرکس میں اسٹنٹ مین کے روپ میں نظر آئے، جہاں ان کی ملاقات دیشا پٹانی کے کردار سے ہوتی ہے۔وقت گزرتے وہ ایک دوسری نوکری پر لگ جاتے ہیں جہاں ان کی دوستی سنیل گروور کے کردار سے ہوتی ہے جبکہ کترینہ کیف ان کی میڈم بنتی ہیں۔
وقت اشاعت : 22/04/2019 - 22:25:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :