فریال محمود، عاصم اظہر اور عائشہ عمر کی فیشن ویک میں ریمپ پر واک

منگل 23 اپریل 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستانی اداکارہ فریال محمود، عاصم اظہر اور عائشہ عمر نے فیشن ویک میں ریمپ پر واک کی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف برانڈ کے اشتراک سے 3 روزہ فیشن ویک میں فریال محمود اور عاصم اظہر نے فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کے لئے ریمپ پر واک کی اس موقع پر دونوں اداکاروں نے سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ عائشہ عمر نے حسین ریہار کے ڈیزائن کردہ کالے رنگ کے کپڑے زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 11:05:14