ہالی وڈ فلم ’’ہابس اینڈ شا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیا

فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے‘فلم 2اگست کو ریلیز ہو گی

منگل 23 اپریل 2019 12:06

ہالی وڈ فلم ’’ہابس اینڈ شا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیاگیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ہالی وڈ میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس سلسلے کی فلم ’’ہابس اینڈ شا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہابس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل سٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی میں بریکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن جاتا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کرتا ہے جس نے ایک ایسا وائرس چوری کر رکھا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، یہی سبب ہے کہ ہابس اور شا کو اس کے مدمقابل آنا پڑا ہے۔ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، مذکورہ فلم رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 12:06:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :