برطانوی گلوکارہ اڈیل کی طلاق ہو جانے پر ان کے مداح خوشیاں منا رہے ہیں

اڈیل کے دو گانے ’ہیلو، سم ون لائیک یو‘اور ’رولنگ اِن دی ڈیپ‘ بہت سپرہٹ رہے

منگل 23 اپریل 2019 12:06

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی طلاق ہو جانے پر ان کے مداح خوشیاں منا رہے ہیں
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) کسی فنکار کی زندگی میں کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو اس کے مداح بھی اس پر افسردگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانوی گلوکارہ اڈیل کی طلاق ہو جانے پر ان کے مداح خوشیاں منا رہے ہیں اور اس میں قصور شاید ان مداحوں کا نہیں بلکہ گلوکارہ نے ماضی میں جو سپرہٹ گانے دیئے وہ سب کے سب ان کے کسی ایک بریک اپ کے بعد اس نے گائے اور اب مداح اس لیے خوشیاں منا رہے ہیں کہ اب طلاق ہونے کے بعد بھی اڈیل ویسا ہی کوئی سپرہٹ گانا گائے گی۔

(جاری ہے)

ڈیلی سٹار کے مطابق اڈیل کے دو گانے ’ہیلو، سم ون لائیک یو‘اور ’رولنگ اِن دی ڈیپ‘ بہت سپرہٹ رہے۔ یہ دونوں گانے انہوں نے اپنے معاشقوں کے ناکام ہو جانے پر گائے تھے۔ اڈیل نے گزشتہ ہفتے اپنے شوہر سائمن کونیکی کے ساتھ 3سالہ شادی ختم ہونے کی تصدیق کی۔ تب سے ان کے مداح سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’اڈیل کی طلاق ہونا افسوس کی بات ہے لیکن اس میں خوشی کا پہلو یہ ہے کہ اب وہ ایک سپرہٹ گانا گائے گی۔‘‘ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’’اب ہمیں اڈیل کا ایک اور انتہائی خوبصورت گیت ملنے والا ہے۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 12:06:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :