پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ‘ مقررین

پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہیگا، مضبوط اتحاد اور لائحہ عمل مرتب کرنیکی ضرورت ہے الحمرا آرٹس کونسل اور لاہور کلچرل جرنلسٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام پنجابی فلموںکی بحالی کے حوالے سے سیمینار میں شرکاء کا اظہار خیال

منگل 23 اپریل 2019 13:39

پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ‘ مقررین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پنجابی فلم انڈسٹری کی تباہی میں اس سے وابستہ ہر شخص کا کچھ نہ کچھ کردار ہے ،پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہے گا، پنجابی سینما کی ترقی کے لئے مضبوط اتحاد اور لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے الحمرا آرٹس کونسل اور لاہور کلچرل جرنلسٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام پنجابی فلموںکی بحالی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر راشد محمود، حسن عسکری، پرویز کلیم، سرور بھٹی، ڈاکٹر اجمل ملک ، دائود بٹ ، زیڈ ا ے زلفی سمیت دیگر نے شرکت کی اور پنجابی فلم کی بحالی اور ترقی کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کو موجودہ حالات تک پہنچانے میں اس سے وابستہ ہر شخص کا انفرادی اوراجتماعی کردار ہے اور سب نے اس کی بربادی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔

پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اتحاد کر کے لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔ جب تک اچھے رائٹر اور ڈائریکٹرز آگے نہیں آئیں گے فیملیاںسینمائوں کا رخ نہیں کر یں گی ۔ دنیا کی کوئی فلم انڈسٹری فیملیوں کے سینمائوں تک آئے بغیر ترقی نہیں کرتی ۔ پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر فلم انڈسٹری کی مجموعی ترقی اور عروج کا خواب ادھورا ہی رہے گا ۔ شرکاء نے کہا کہ کچھ وارداتیوں نے پروڈیوسرز کو کنگال کر دیا ہے جس کی وجہ سے نئی سرمایہ کاری نہیں آرہی ۔

اب بھی ایسے سینئر ہدایتکار موجود ہیں جنہوں نے شاہکار فلمیں تخلیق کیں اور ہمیں ان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے ۔شرکاء نے کہا کہ پنجابی فلم اندسٹری کو یکدم زوال نہیں آیا بلکہ اس کو پچیس سال لگے ہیں اور اس کی بحالی کے لئے سب کو اتحاد کرنا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 23/04/2019 - 13:39:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :