گلوکارہ عینی طاہرہ کی عوامی میلے میں چمٹے کے ہمراہ پرفارمنس

منگل 23 اپریل 2019 13:39

گلوکارہ عینی طاہرہ کی عوامی میلے میں چمٹے کے ہمراہ پرفارمنس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں منعقدہ عوامی میلے میں پرفارمنس دی ۔ گلوکارہ نے فوک انداز میں گیت پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد سمیٹی ۔

(جاری ہے)

عینی طاہرہ نے اپنی پرفارمنس کے دوران چمٹے کا استعمال بھی کیا جسے بیحد سراہا گیا ۔ عارف لوہار کے بعد عینی طاہرہ پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جو پرفارمنس کے دوران چمٹے کا استعمال کر رہی ہیں اور انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 13:39:04

Rlated Stars :