مارول سٹوڈیوز، سٹین لی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سپر ہیرو فلموں میں مختصر کرداروں کے پس پردہ مناظر پر مبنی وڈیو ریلیز کرے گا

منگل 23 اپریل 2019 13:51

مارول سٹوڈیوز، سٹین لی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سپر ہیرو فلموں میں مختصر کرداروں کے پس پردہ مناظر پر مبنی وڈیو ریلیز کرے گا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) مارول سٹوڈیوز آنجہانی کامک بک رائٹر و پروڈیوسر سٹین لی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی سپر ہیرو فلموں میں مختصر کرداروں کے پس پردہ مناظر پر مبنی وڈیو ریلیز کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں مارول سٹوڈیوز کے صدر کیون فیج کا کہنا تھا کہ سٹین لیکی موت ہمارے لئے ایک بڑا دھچکا ہے اس لئے ہم نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے سپر ہیرو فلموں میں مختصر کرداروں کی پس پردہ مناظر پر مبنی وڈیو پر کام کر رہے ہیںجس میں 2008ء میں سپر ہیرو فلم ’’آئرن مین‘‘ کی ریڈ کارپٹ میں شرکت کی وڈیو بھی شامل کی گئی ہے جو جلد ریلیز کی جائے گی اور یہی نہیں میرے فون میں سٹین لی کی 2004ء یا اس سے پہلے یا بعد کی وائس میل بھی محفوظ ہے جسے میں بار بار سنتا ہوں۔

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 13:51:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :