برکھا پروڈکشن کے زیر اہتام’’ ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان ‘‘پروگرام جلد شروع ہو گا

نیو لڑکے لڑکیا ں برکھا پروڈکشن کے پروگرام ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان حصہ بن سکتے ہیں،غزل شاہ

منگل اپریل 15:11

برکھا پروڈکشن کے زیر اہتام’’ ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان ‘‘پروگرام جلد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) برکھا پروڈکشن کے زیر اہتام’’ ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان ‘‘پروگرام جلد شروع ہو گا،تفصیلات کے مطابق برکھا پروڈکشنز کے زیر اہتمام مختلف آرگنائز کیے جاتے ہیں ،جن میں فیشن شوز،کیٹ واک،ڈرامے فلم ینگ اینڈ نیو ٹیلنٹ کی پروموشنز کے علاوہ دیگر تقریبات شامل ہیں اس پروڈکشن کے زیر اہتام نیو ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے’’ ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان ‘‘پروگرام جلد شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

پرکھا پروڈکشن کی سی ای او غزل شاہ نے ہمارے نمائندے سے ایک ملاقات میں بتایا کی برکھا پروڈکشن کے زیر اہتام ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان کے نام سے ملک بھر میں شوز آرگنائز کیے جائیں گے جس کا آغاز زندہ دلان لاہور سے کیا جائے گا اور بعدازاں پاکستان کے مختلف شہروں کراچی،اسلام آباد ،راولپنڈی،گوجرانوالہ میں بھی ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان کے نام سے مقابلے منعقد کیے جائیں گے جس میں نیو ٹیلنٹ کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ نیو لڑکے لڑکیا ں برکھا پروڈکشن کے پروگرام ڈانسنگ اسٹار آف پاکستان حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/04/2019 - 15:11:03

Your Thoughts and Comments