مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

فلم ’’ چھلاوا‘‘ رواں سال عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 24 اپریل 2019 12:20

مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا اٴْن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور اب ٹیزر کے بعد فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اٴْن کے مد مقابل اصفر رحمان سمیر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم ’’چھلاوا‘‘ کے 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں کامیڈی، رقص اور آخر میں ایکشن کے ساتھ سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم کے اس ٹریلر کی ابتداء مہوش حیات سے شروع ہوتی ہے جوکہ اپنی والدہ کو خط لکھتی ہیں جس میں وہ والدہ کو بتاتی ہیں کہ اٴْن کے والد جلال چوہدری سے شادی کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد اس فلم میں سمیر کا کردار نبھانے والے اصفر رحمان کی انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ اپنے دوست اسد صدیقی کے ساتھ مہوش حیات کے گھر پنجاب جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں، فلم کے اختتام میں مہوش حیات اور اصفر رحمان کی جدائی کی وجہ سے ایکشن اور سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھلاوا‘ میں مہوش حیات، اصفر رحمان، زارا نور عباس، اسد صدیقی، محمود اسلم،عاشر وجاہت اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔ فلم رواں سال عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 12:20:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :