راہما علی نے اپنی شادی کو غیرمتوقع قرار دے دیا

بدھ 24 اپریل 2019 12:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ راہما علی نے اپنی شادی کو غیرمتوقع قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کے بعد ان کی بہن راہما علی بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کے بعد راہما علی نے اپنی شادی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میں بھی اس سال شادی کر لوں گی کیونکہ مجھے سردیوں میں شادی ہونے کی امید تھی لیکن دونوں خاندانوں نے جلد شادی ہونے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار مجھے مزیدکوئی وقت نہیں دے رہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میرے شوہر سبطین خالد 2009ء سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہماری ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے ہوئی جس کے بعد ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی لیکن میں اس وقت اداکاری نہیں چھوڑنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے شادی کی بات نہیں چل سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ سبطین نے مجھے 2014ء میں لاہور میں شادی کی پیشکش کی اور 2016ء میں ہماری منگنی ہو گئی جس کے بعد ہم 2 سال تک ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہے۔
وقت اشاعت : 24/04/2019 - 12:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :