پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم ک ریمیک میں مرکزی کردار نبھائیں گی

فلم’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ کی پروڈکشن کا عمل جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگا

جمعرات 25 اپریل 2019 12:38

پرینیتی چوپڑا ہالی ووڈ فلم ک ریمیک میں مرکزی کردار نبھائیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ہولی وڈ مسٹری فلم ’’دی گرل آن دی ٹرین‘‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، جس نے تجزیہ کاروں کا دل جیتنے کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کیا اور اب بولی وڈ میں اس فلم کا ریمیک بنانے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس انٹرٹینمنٹ کمپنی اس ہولی وڈ فلم کا بولی وڈ ریمیک بنانے جارہی ہے جس میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا مرکزی کردار نبھائیں گی۔

فلم میں پرینیتی ہولی وڈ اداکارہ ایملی بلنٹ کی جگہ لے رہی ہیں، جنہوں نے فلم میں ایک طلاق یافتہ خاتون کا کردار نبھایا جو ایک ایسی مسٹری کو سلجھا رہی ہے جو اس کی نظر میں اس سے کیا ہوا گناہ تھا۔ فلم کی پروڈکشن کا عمل رواں سال جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دی گرل آن دی ٹرین 2015 میں ریلیز ہونے والے کامیاب ناول پر مبنی ہے، جسے پال ہوکنز نے تحریر کیا۔

ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے سی ای او شھباشش سرکار کا کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ ایسی فلمیں بنانے پر یقین رکھتے ہیں جس کی کہانی مضبوط ہو، جو نئی نسل کو متاثر کرسکے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم سب کو متاثر کرے گی۔اس سے قبل رپورٹس تھی کہ اس فلم کے ریمیک میں جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں، تاہم اب پرینیتی چوپڑا کا نام سامنے آیا ہے۔پرینیتی چوپڑا نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔اس فلم کی پروڈکشن کا عمل رواں سال جولائی سے برطانیہ میں شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 12:38:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :