میں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے جگن کاظم

جمعرات 25 اپریل 2019 21:43

میں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے جگن کاظم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء)اداکارہ و پی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمیں دوسروں کی غلطیوں سے بھی سبق سیکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان کی اصلیت اسکے اخلاق سے واضح ہو جاتی ہے اور میں اپنے شو کے ذریعے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہوں اس میں پی ٹی وی کی پروگرام انتظامیہ اور پروڈیوسر قیصر شریف کا بڑا ہاتھ ہے ۔ جگن کاظم نے کہا کہ میری شو کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اسکو فیملیاں بڑے زوق و شوق سے دیکھتی ہیں

وقت اشاعت : 25/04/2019 - 21:43:21