سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، ارباز خان

فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے میں نے سخت محنت کی ہے،اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل کررہا ہوں، انٹرویو

جمعہ 26 اپریل 2019 15:19

سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، ارباز خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے میں نے سخت محنت کی ہے،اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل کررہا ہوںایک انٹرویو میں ’’ میں نے اب تک 70فلمیں کی ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں دو فلموں کے بعد کام نہیں ملا،میں دو دہائیوں سے زائد عرصے سے انڈسٹری میں ہوں، کوئی مجھے اس لئے کام نہیں دے رہا کہ میں سلمان خان کا بھائی ہوں‘‘ارباز خان نے کہاکہ’’ سلمان خان کی وجہ سے لوگ مجھے ایک یا دو فلمیں دے سکتے ہیں لیکن کوئی میرا کیریئر نہیں بناسکتا،مجھے اس کے لئے کام کرنا ہوگا، میں اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل کررہا ہوںچاہئے وہ اچھی ہے یا بری، بالآخر میں اپنی محنت سے اس مقام پر ہوں‘‘۔

(جاری ہے)

سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیٹے ارباز خان نے عباس مستان کی فلم ’دراڑ‘ سے فلمی کیئریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم جوہی چاولہ نے اٴْن کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ارباز خان نے کہاکہ وہ اپنی پروفیشنل کامیابیوں سے مطمئن ہیں۔بھارتی اداکار نے کہاکہ مجھے اپنی پہلی فلم پر ایوارڈ ملالیکن اٴْس کے بعد میرا فلمی کیریئر نشیب و فراز کا شکار رہا، پھر بھی مجھے کام ملتا رہا،میں نے وہ سب کیا جس سے مجھے خوشی ملی،کبھی یہ نہیں سوچا کہ کونسا رول یا کونسی فلم میرے کیریئر کو تبدیل کردے گی۔
وقت اشاعت : 26/04/2019 - 15:19:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :