ورون نے نتاشا سے منگنی کی تاریخ آگے بڑھادی

ہفتہ 27 اپریل 2019 12:49

ورون نے نتاشا سے منگنی کی تاریخ آگے بڑھادی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2019ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون اور ان نے گرل فرینڈ نتاشا دلال سے منگنی کی تاریخ آگے بڑھا دی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 اپریل کو ورون دھون کی سالگرہ کے موقع پر نتاشا دلال کو دھون خاندان کی مستقبل کی بہو بنانے کا اعلان متوقع تھا تاہم اداکار بھارت میں سالگرہ منانے کے بجائے نتاشا دلال کے ساتھ اچانک دوسرے ملک سالگرہ منانے چلے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ورون دھون اس وقت فلم ’قلی نمبرایک‘ کی شوٹنگ کے شیڈول میں مصروف ہیں جس کے باعث منگنی اور شادی کے کاموں کو نہیں سنبھال سکیں گے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی منگنی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، اب اداکار 1995 کی مقبول فلم ’قلی نمبر ایک ‘ ری میک کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو ان کے والد ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے’قلی نمبر ایک‘ میں ورون دھون پہلی مرتبہ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/04/2019 - 12:49:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :