گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ٹی وی شو کی میزبانی شروع کر دی

ہفتہ 27 اپریل 2019 12:59

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ٹی وی شو کی میزبانی شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2019ء) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ٹی وی شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ میرے لیے بڑا خوشگوار تجربہ رہا ہے اور گائیکی کے ساتھ اب لوگ مجھے میزبانی کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے اور میری یہ کاوش انہیں ضرور پسند آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ کسی شو میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہوں اور میرا شو عنقریب نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہو جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/04/2019 - 12:59:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :