میگن فوکس نے شوہر سے طلاق کی درخواست واپس لے لی

2010 شادی کی جس کے 5 سال بعد میگن فوکس نے 2015 میں علیحدگی کی درخواست دائر کر دی تھی بچے کی پیدائش کے 3 سال بعد اب فوکس نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی درخواست واپس لے لی

بدھ 1 مئی 2019 11:31

میگن فوکس نے شوہر سے طلاق کی درخواست واپس لے لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ میگن فوکس نے شوہر برائن آسٹن گرین سے مفاہمت طے پا جانے کے بعد علیحدگی اور طلاق کی درخواست واپس لے لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میگن فوکس نے برائن آسٹن گرین سے جون 2010 میں شادی کی جس کے 5 سال بعد میگن فوکس نے باہمی مفاہمت نہ ہونے پر 2015 میں علیحدگی کی درخواست دائر کر دی تھی۔بعد ازاں تیسرے بچے کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد دونوں نے مصالحت کر لی اور بچے کی پیدائش کے 3 سال بعد اب فوکس نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

وقت اشاعت : 01/05/2019 - 11:31:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :