یوم مئی پر عام تعطیل مزدوروں کی مشکلات مزید بڑھا دیتی ہے ‘ ریچل خان

حکومت کم از کم اس روز مزدوروں کو اپنے پاس سے اجرت دینے کا کوئی میکنزم لائے تاکہ یہ لوگ اس روز چھٹی کریں

بدھ 1 مئی 2019 12:23

یوم مئی پر عام تعطیل مزدوروں کی مشکلات مزید بڑھا دیتی ہے ‘ ریچل خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) اداکارہ ریچل خا ن نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے جن لوگوں کے لئے یوم مئی منایا جاتا ہے وہ اس روز بھی محنت کر رہے ہوتے ہیںبلکہ عام تعطیل کی وجہ سے انہیں اپنی روزی روٹی کے لالے پڑے ہوتے ہیں ، حکومت کم از کم اس روز مزدوروں کو اپنے پاس سے اجرت دینے کا کوئی میکنزم لائے تاکہ یہ لوگ اس روز تعطیل کریں اور انہیں اپنی روزی کی فکر نہ ہو۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہر دور حکومت میں یوم مئی پر بڑے بڑے اعلانات داغے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں مزدور کی فلاح کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ روزنہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے الگ سے ہسپتال ہونے چاہئیں،ان کے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی مراعات دی جائیں اور سب سے بڑھ کر انہیں اپنی چھت دی جائے ۔ اس وقت تو یہ سب کچھ ایک خواب ہے اور معلوم نہیں کس دور حکومت میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 01/05/2019 - 12:23:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :