مستقل پلیٹ فارم دیا جائے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ‘ سلیم شیخ

عروج اور زوال کسی بھی شعبے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں ،زوال کو ختم کر کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ‘ انٹر ویو

بدھ 1 مئی 2019 12:25

مستقل پلیٹ فارم دیا جائے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ‘ سلیم شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2019ء) اداکار سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو ایک ایسے مستقل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو سب کے سامنے لا سکے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نئے ٹیلنٹ کو اس طرح مواقع نہیں مل پاتے جس کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ وزارتوں کو اس سلسلہ میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور جس بھی شعبے کی وزارت ہو وہ نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرے ۔

اگر حکومت فنکاروںکے لئے ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کر دے تو سینکڑوں نئے فنکار فلم انڈسٹری کا حصہ بن کر انڈسٹری کو دوبارہ عروج کی طرف لیجا سکتے ہیں ۔سلیم شیخ نے کہا کہ عروج اور زوال کسی بھی شعبے کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ زوال کو ختم کر نے کیلئے اور عروج کو مزید منازل پر لے جانے کیلئے کتنی محنت کی جاتی ہے اور یہی کامیابی ہے ۔
وقت اشاعت : 01/05/2019 - 12:25:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :