پاکستانی فلم ’’چھلاوا‘‘ کا نیا گانا سامنے آگیا

فلم کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہے‘فلم رواں سال عیدالفطر پرریلیز ہو گی

جمعرات 2 مئی 2019 12:01

پاکستانی فلم ’’چھلاوا‘‘ کا نیا گانا سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹریلر چند روز قبل سامنے آیا تھا، جسے شائقین نے بیحد پسند کیا اور اب اس کا نیا گانا بھی سامنے آگیا ہے۔جتنا اس فلم کا ٹریلر رنگین نظر آرہا تھا اتنا ہی اس گانے کی ویڈیو بھی رنگین نظر آرہی ہے۔اور ایسا کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ یہ نیا گانا شاید ہر پاکستان شادی میں مہندی کی تقریب کا حصہ بن جائے گا۔

اس گانے کا ایک ٹیزر فلم کے ٹریلر میں بھی دکھایا گیا تھا، جبکہ اس کی ویڈیو فلم میں کسی شادی کے دوران شوٹ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں فلم کی مرکزی کاسٹ مہوش حیات، اظفر رحمٰن، زارا نور عباس رقص کرتے نظر آئے۔یاد رہے کہ فلم ’چھلاوا‘ میں زارا نور عباس مہوش حیات کی بہن کا کردار نبھارہی ہیں، جبکہ اسد صدیقی اظفر رحمٰن کے دوست بنے ہیں جو پنجاب پہنچ کر زارا کو پسند کریں گے، محمود اسلم مہوش حیات کے والد کا کردار نبھارہے ہیں۔اس فلم کو دیکھ کر مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا خیال بھی آرہا ہے، جس میں اظفر رحمٰن نے بھی کام کیا تھا۔فلم ’چھلاوا‘ کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہے، جنہوں نے رواں سال مارچ میں اس فلم کا اعلان کیا تھا۔فلم رواں سال عیدالفطر پر سامنے آئے گی۔

وقت اشاعت : 02/05/2019 - 12:01:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :