ندا چوہدری کل جمعہ 3مئی سے ایک بار پھر شالیمار تھیٹر میں جلوے بکھیرے گی

سٹیج ڈرامہ ”ایک کلی ایک پھول“کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 مئی 2019 12:11

ندا چوہدری کل جمعہ 3مئی سے ایک بار پھر شالیمار تھیٹر میں جلوے بکھیرے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) ندا چوہدری کل جمعہ 3مئی سے ایک بار پھر شالیمار تھیٹر میں جلوے بکھیرے گی،تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر لاہور میں کل جمعہ 3مئی سے سٹیج ڈرامہ ”ایک کلی ایک پھول“پیش کیا جائے گا جس کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہے اس ڈرامہ کیلئے ڈاکٹر اجمل ملک نے ایک بار پھر سپر سٹار ندا چوہدری کی انٹری شالیمار تھیٹر میں کرا دی ہے ،سٹیج ڈرامہ ”ایک کلی ایک پھول“کی کاسٹ میں ندا چوہدری کے علاوہ آفرین پری،ہیر جٹ ،دیا علی ،تابند ہ علی،کیف علی۔

(جاری ہے)

مختار چن ،جاوید کوڈو،چاند برال،حامد رنگیلا،شجر عباس،اسد مکھڑاو دیگر فنکار شامل ہیں ،ندا چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک بار نئی دھماکے دار ڈانس آئٹم کے ساتھ شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرونگی جو ڈرامہ شائقین کبھی نا بھول سکیں گے۔
وقت اشاعت : 02/05/2019 - 12:11:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :