گلوکار سائرہ پیٹر کی طرف سے معروف غزل گائیک فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش

جمعرات 2 مئی 2019 13:05

گلوکار سائرہ پیٹر کی طرف سے معروف غزل گائیک فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار سائرہ پیٹر نے پاکستان کی معروف غزل گائیک فریدہ خانم کو خراج تحسین پیش کیا۔لاہور یونیورسٹی اور صوفی تبسم اکیڈمی کے اشتراک سے ہونے والی غزل نائٹ میں گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ فریدہ خانم کی اور صوفی تبسم کی غزلیں پیش کر کے انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین کیا ۔

(جاری ہے)

حاضرین نے خوبصورت گائیکی پر سائرہ پیٹر کو زبردست تالیاں بجا کر داد دی ۔ اس موقع پر متعدد صوبائی وزراء ،شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی موجود تھیں ۔ شو کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر فوزیہ تبسم اور کوآرڈینیشن کے فرائض ڈائریکٹر میڈیا فرزانہ رئوف نے انجام دیئے ۔ یاد رہے کہ سائرہ پیٹر خصوصی طور پر غزل کی ملکہ فریدہ خانم کو ٹربیوٹ پیش کر کے لئے یوکے سے لاہور آئی ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/05/2019 - 13:05:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :