سنگیتا میری آئل ٹائم پسندیدہ ترین اداکارہ رہی ہیں‘فیصل قریشی

شان کی فلم ’’بلندی ‘‘پچاس سے زائد مرتبہ دیکھی ، ریما کیساتھ کام کرنے کا موقع نہ مل سکا

جمعرات 2 مئی 2019 13:12

سنگیتا میری آئل ٹائم پسندیدہ ترین اداکارہ رہی ہیں‘فیصل قریشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ میری آئل ٹائم پسندیدہ ترین اداکارہ سنگیتا رہی ہیں، وہ جس طرح پہلے خوبصورت تھیں آج بھی اسی طرح خوبصورت اور ترو تازہ نظر آتی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شان میرے پسندیدہ اداکار ہیں ،انکی فلم ’’بلندی ‘‘ پچاس سے زائد مرتبہ دیکھ چکا ہوں اور میں نے خود بھی 19فلموں میں اداکاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

مگر ریما کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ،انہیں ایک ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیا لیکن وہ بھی شروع نہیں ہو سکی ۔ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ ٹی وی پر سویرا شیخ کے ساتھ کام کرنا زیادہ اچھا لگا ،میری اور انکی کیمسٹری ملتی جلتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نو سے دس بجے تک سو جاتا ہوں اور رات کے وقت باہر رہ کر وقت ضائع کرنا مناسب خیال نہیں کرتا ۔میں ملن سار ہوں اور میرے ذہن میں نامور رائٹر و فلاسفر اشفاق احمد کی بات بیٹھی ہوئی ہے کہ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرو اور جہاں تک ہو سکے انکے لیے راستے کھولو اور میں اسی فارمولے پر عمل پیرا ہوں ۔
وقت اشاعت : 02/05/2019 - 13:12:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :