مہک نور ،مدھو ،آفرین پری اور پائل خان کے عید الفطر پر پیش کیے اسٹیج ڈراموں کیلئے معاہدے

جمعرات 2 مئی 2019 13:12

مہک نور ،مدھو ،آفرین پری اور پائل خان کے عید الفطر پر پیش کیے اسٹیج ڈراموں کیلئے معاہدے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) اداکارہ مہک نور ،مدھو ،آفرین پری اور پائل خان نے عید الفطر پر پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کیلئے معاہدے کر لیے ۔ ذرائع کے مطابق تھیٹر سے تعلق والے پروڈیوسروں نے عید الفطر سے قبل ہی اپنے اسٹیج ڈراموں کے لئے کاسٹ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ مہک نور ،مدھو ،آفرین پری اور پائل خان نے ڈرامہ پروڈیوسروں کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں ۔

مہک نور شالیمار تھیٹر ،مدھو ستارہ تھیٹر ،آفرین پری تماثیل تھیٹر میں اپنے حسن کے جلوے دکھائیں گی جبکہ پائل خان رحیم یار خان میں پرفارم کریں گی ۔اس کے علاوہ اسٹیج کی دیگر اداکارائوں سے بھی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رمضان سے قبل لاہور کے ڈرامہ پروڈیوسر اپنی اپنی ڈرامہ ٹیموں کو حتمی شکل دیدیں گے۔
وقت اشاعت : 02/05/2019 - 13:12:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :