کسی نے مجھے آئٹم کہا تو میں پلٹ کر اسے طمانچہ ماروں گی، ملائیکہ اروڑا

جب بھی کسی گانے پر رقص کرتی ہوں تو میری مرضی شامل ہوتی ہے ، دبائو میں کبھی رقض نہیں کیا ، انٹرویو

جمعہ 3 مئی 2019 14:23

کسی نے مجھے آئٹم کہا تو میں پلٹ کر اسے طمانچہ ماروں گی، ملائیکہ اروڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) بالی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا نے کا ہے کہ کسی نے مجھے آئٹم کہا تو میں پلٹ کر اسے طمانچہ ماروں گی۔ ایک انٹرویومیں ملائیکا اروڑا نے کہاکہ وہ ایسے ہر شخص کو تھپڑ مارنا چاہتی ہیں جو انہیں آئٹم گرل کہہ کر بلاتا ہے۔

(جاری ہے)

ملائیکا نے کہاکہ میں جب بھی کسی گانے پر رقص کرتی ہوں، اس میں میری اپنی مرضی شامل ہوتی ہے، میں نے کبھی کسی دباؤ میں رقص نہیں کیا، اگر مجھے کچھ پسند نہیں آرہا ہوتا، یا کوئی اسٹیپ نہیں سمجھ آتا میں اسے تبدیل کرواتی ہوں، میں بیوقوف نہیں ہوں، مجھے اندازہ ہے کہ کیا صحیح نظر آرہا ہے اور کیا نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی برا لگا جب ایسے گانوں کو آئٹم سانگ کہا گیا، سوچیں اگر کوئی مجھے کہے یہ کیا آئٹم ہے تو میں پلٹ کر ایسے شخص کو طمانچہ ماردوں۔ملائیکا اروڑا کا ایسے گانوں پر رقص کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ اس طرح کے گانوں کو لوگ نامناسب سمجھتے ہیں لیکن ان کی نظر میں یہ نامناسب ہیں۔اداکارہ نے کہاکہ میں کبھی بھی نہیں چاہوں گی کہ ایسے گانوں پر پابندی عائد ہو، ہماری فلموں میں ہمیشہ ہی گانے اور ڈانس کا کلچر دکھایا گیا، یہ سب ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔
وقت اشاعت : 03/05/2019 - 14:23:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :