جب ہائی گریڈ کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہو ئی تو پوری رات روتی رہی ، سونالی باندرے

کینسر تشخیص کے بعد ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات سے سمجھوتا کر لیا،کبھی نہ رونے کا ارادہ کرلیا

جمعہ 3 مئی 2019 14:23

جب ہائی گریڈ کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہو ئی تو پوری رات روتی رہی ، سونالی باندرے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) کینسر کے مرض میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں ’’ہائی گریڈ کینسر‘‘ جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی تو وہ پوری رات روئیں۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونالی باندرے نے کینسر تشخیص کے بعد ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات سے سمجھوتا کر لیا اور ارادہ کیا کہ وہ آئندہ نہیں روئیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے شوہر گولڈی بہل کو اپنی زندگی میں سب سے اہم شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری زندگی کے اس مشکل فیز سے نکلنے میں میری بہت مدد کی۔یاد رہے سونالی باندرے نے گولڈی بہل سے 2002 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا رنویر بہل ہے۔واضح رہے کینسر کے مرض کو شکست دینے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے تقریباً دو ماہ امریکا کے شہر نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعدصحت یاب ہو کر دسمبر میں واپس بھارت پہنچی تھیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2019 - 14:23:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :