سارا علی کے بعد اننیا پانڈے نے بھی کارتیک سے محبت کا اعتراف کرلیا

جمعہ 3 مئی 2019 14:23

سارا علی کے بعد اننیا پانڈے نے بھی کارتیک سے محبت کا اعتراف کرلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) بالی ووڈ کی نئی اداکارہ اننیا پانڈے نے بالی ووڈ کے دلکش اداکار کارتیک آریان سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے اداکار کارتیک آریان اور اننیا پانڈے کے حوالے سے بیشتر افواہیں گردش کر رہی تھیں جن کا اننیا نے آخر کار جواب دیدیا۔

(جاری ہے)

اننیا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارتیک آریان کو بے حد پسند کرتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں اس وقت 20 سال کی ہوں اور اس عمر میں کسی کو پسند کرنا فطری عمل ہے اور ہاں کارتیک مجھے اچھا لگتا ہے اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے کارتیک کیساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔اننیا پانڈے بالی ووڈ کی وہ پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہیں کارتیک آریان اچھے لگتے ہیں بلکہ اس سے قبل اداکارہ سارا علی خان بھی ایک انٹرویو میں کارتیک آریان کے لئے اپنی چاہت کا اظہار کر چکی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2019 - 14:23:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :