فلم ’’کیک‘‘ 15مئی کو نیٹ فلیکس پر دکھائی جائیگی

جمعہ 3 مئی 2019 14:44

فلم ’’کیک‘‘ 15مئی کو نیٹ فلیکس پر دکھائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) پاکستانی کامیڈی فلم ’’کیک‘‘ 15مئی کو نیٹ فلیکس پر دکھائی جائیگی۔عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کیک‘‘ اب نیٹ فلیکس پر بھی دکھائی جائے گی، فلم 2018ء میں بنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں آمنہ شیخ، صنم سعید، عدنان ملک، فارس خالد، حرا حسین، میکال ذولفقار، محمد احمد اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دو بہنوں پر مبنی ہے میں سے ایک بیرون ملک جبکہ دوسری پاکستان میں رہتی ہے۔فلم میں دونوں بہنوں کے والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ برتاؤ پر ہونے والا تنازع دکھایا گیا ۔

وقت اشاعت : 03/05/2019 - 14:44:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :