ڈرامہ سیریل ’’بھوک‘‘ کا تیسرا ٹیزر جاری

منگل 7 مئی 2019 11:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2019ء) پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی کے نئے ڈرامہ سیریل ’’بھوک‘‘ کا تیسراٹیزر جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ماریہ واسطی نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’’بھوک‘‘ کا ٹیزر اور پوسٹر جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ اقساط پر مبنی ڈرامہ کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے جو بھوک سے بلکتے اپنے بچوں کو مار دیتی ہے۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں ماریہ واسطی، کامران جیلانی،نذرالحسن اور نعیمہ بٹ شامل ہیں۔ ڈرامہ رمضان المبارک میں آن ائیر ہو گا تاہم ابھی تاریخ اور وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 07/05/2019 - 11:52:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :