بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 10 مئی 2019 15:26

بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) لاہور کی فیملی کورٹ نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے پر اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی کی درخواست پر سماعت کی۔ طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا۔

اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

عدالت طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔فیملی عدالت نے رواں سال فروری میں سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود سٹیج ادکار نے بچوں کا خرچہ ادا نہیں کیا جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کو 13 جون کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔طارق ٹیڈی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سال 2011ء میں علیحدگی ہو گئی تھی اور ان کی سابقہ اہلیہ نے نان نفقہ کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ بچیوں کو نان نفقہ نہ دینے پر عدالت طارق ٹیڈی کے اس سے قبل بھی کئی بار وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

وقت اشاعت : 10/05/2019 - 15:26:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :