اداکارہ اینی ہتھاوے نے واک آف فیم سٹار کا اعزازحاصل کرلیا

ہفتہ 11 مئی 2019 12:59

اداکارہ اینی ہتھاوے نے واک آف فیم سٹار کا اعزازحاصل کرلیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنیوالی معروف امریکی اداکارہ اینی ہتھاوے نے ہالی ووڈ واک آف فیم سٹار کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانیوالی اس تقریب میں 36سالہ اداکارہ نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی۔تقریب میں ہتھاوے کے شوہر اور قریبی دوستوں نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں موجود تھے۔

وقت اشاعت : 11/05/2019 - 12:59:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :