ہریتھک سے لڑائی میں کنگنا کی بہن بھی کود پڑیں

ہریتھک روشن بہن کیخلاف پروپیگنڈہ کرہے ہیں، جس سے ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، ’اب دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا‘رنگولی چاندیل کی بالی ووڈ سٹار کو دھمکی

ہفتہ مئی 12:59

ہریتھک سے لڑائی میں کنگنا کی بہن بھی کود پڑیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کنگنا کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کنگنا کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ ’’اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا‘‘۔

بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کی لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب ’ مینٹل ہے کیا‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنی فلم کی تاریخ 21 جولائی سے آگے بڑھاتے ہوئے 26 جولائی کی جو پہلے سے ہی ہریتھک روشن کی فلم ’سپر 30‘ کی ریلیز کی تاریخ تھی۔ایکتا کپور کی جانب سے فلم کی تاریخ بدلنے کے اعلان کے بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے جنگ چھڑ گئی جس کے جواب میں ’مینٹل ہے کیا‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹویٹس کا یہ ایک بد ترین سلسلہ شروع ہو گیا ہے جسے اب ختم ہو جانا چاہیے، میں نے اپنے اداکاروں سے وعدہ لیا ہے کہ وہ اس کا حصہ نہ بنیں، فلم کی تاریخ آگے کرنے کا فیصلہ صرف میرا تھا۔

(جاری ہے)

‘ایکتا کپور کے ٹویٹ کو کنگنا کی بہن رنگولی چاندیل نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایسے لوگوں سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کریں اور سامنے بات آکر بات کرنے سے ڈریں، اٴْنہوں نے ہریتھک روشن کو طنزیہ ’جادو‘ پکارتے ہوئے مزید لکھا کہ اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Hrithik Roshan

ہریتک روشن

Hrithik Roshan

Kangana Ranaut

کنگنا رناوت

Kangana Ranaut

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/05/2019 - 12:59:36

Your Thoughts and Comments