سلمان خان بغیر شادی کے باپ بننے والے ہیں

سلمان خان نے بنا شادی کے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیروگیسی کے عمل کے تحت باپ بننے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان ہفتہ مئی 13:01

سلمان خان بغیر شادی کے باپ بننے والے ہیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2019ء) : اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی۔سلمان خان سے اکثر سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں ؟سلمان خان کی شادی سے متعلق تو کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم اب سلمان خان باپ بننے والے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بنا شادی کے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سلمان خان فی الحال شادی کے لیے تو تیار نہیں ہیں تاہم اس کی بجائے انہوں نے سیروگیسی کا عمل منتخب کیا ہے۔بالی وڈ میں اس سے قبل بھی شاہ رخ خان،کرن جوہر، ایکتا کپور،تشار کپور اور عامر خان سمیت بہت سارے ستارے سیروگریسی کے ذریعے سے اپنی اولاد کو دنیا میں لائے۔

(جاری ہے)

اور اب سلمان خان بھی ایسا ہی کرنے کو تیار ہیں۔2017ء میں سلمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں بچے چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اچھا بیٹا اور اچھا باپ بن سکتا ہوں لیکن اچھا شوہر نہیں بن پاؤں گا۔سلمان خان کو اکثر موقوں پر بچوں سے پیار کرتے بھی دیکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے بھی بغیر شادی کے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا طریقہ عام ہوتا جارہا ہے ۔اسی طریقہ کار کے تحت بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان، مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان، ہدایت کار کرن جوہر اور بالی وڈ اداکارہ و ماڈل سنی لیون بھی والدین کے عہدے پر فائز ہوئے۔

سروگیسی کا تصور بالی وڈ میں کافی حد تک عام ہے اور اسے معیوب نہیں سمجھا جاتا ، ایکتا کپور نے بھی ماں بننے کے لیے اسی طریقہ کار کا سہارا لیا تھا اور اب سلمان خان بھی اسی راہ پر چل پڑے ہیں۔خیال رہے سلمان خان بالی وڈ کے معروف اداکار ہیں جو اب کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز ۱۹۸۸ میں فلم 'بیوی ہو تو ایسی' سے کیا۔

تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم 'میں نے پیار کیا' سے ملی جس پر ان کو فلم فیر ایوارڈ بھی دیا گیا.1990 میں خان نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں توسیع ظہور کے لئے ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا. 1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں "ساجن" ؛" ہم آپکے ہیں کون؟" ؛ " کرن ارجن"؛ "انداز اپنا اپنا"؛ "کچھ کچھ ہوتا ہے"؛ "بیوی نمبر۱ " اور "ہم دل دے چکے صنم" شامل ہیں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Salman Khan

سلمان خان

Salman Khan

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/05/2019 - 13:01:24

Your Thoughts and Comments