ہریتھک سے لڑائی میں کنگنا کی بہن بھی کود پڑیں

ہفتہ مئی 21:27

ہریتھک سے لڑائی میں کنگنا کی بہن بھی کود پڑیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کنگنا کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کنگنا کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کی لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب مینٹل ہے کیا کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنی فلم کی تاریخ 21 جولائی سے آگے بڑھاتے ہوئے 26 جولائی کی جو پہلے سے ہی ہریتھک روشن کی فلم سپر 30 کی ریلیز کی تاریخ تھی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/05/2019 - 21:27:21

Your Thoughts and Comments