میں اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا

کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیںہوں کہ ماں بنوں مگر یہ اٴْس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا چاہے گا

اتوار 12 مئی 2019 11:45

میں اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2019ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں اور اٴْن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اٴْن کے ہاں اولاد ہو۔

(جاری ہے)

پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں مگر یہ اٴْس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا چاہے گا، انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہا کہ اٴْن کی خواہش ہے کہ اٴْن کے ہاں جلد اولاد ہو جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کر سکیں۔

پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔واضح رہے کے پریانکا چوپڑا نئی آنے والی فلم ’دی اسکائی اِز پنک‘ میں فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظرآئیں گی، جواسی سال 11 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/05/2019 - 11:45:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :