رابرٹ ڈی نیرو، مورگن فری مین اور ٹومی لی فلم’’دا کم بیک ٹریل‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

منگل 14 مئی 2019 12:00

رابرٹ ڈی نیرو، مورگن فری مین اور ٹومی لی فلم’’دا کم بیک ٹریل‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو، مورگن فری مین اور ٹومی لی ایکشن کامیڈی فلم’’دا کم بیک ٹریل‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جارج گیلو کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن کامیڈی فلم’’دا کم بیک ٹریل‘‘ 1982ء میں اسی نام سے ریلیز کی گئی فلم پر مبنی ہے جبکہ فلم میں رابرٹ ڈی نیرو، مورگن فری مین اور ٹومی لی سمیت جیمز مرسڈن، زیک بریف، کیٹ کاٹز مین میلیسا گرینسپین، ایڈی گریفن اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ نیو میکسیکو میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/05/2019 - 12:00:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :