میرے اداکار رشی کپور کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ،ایک یا دو ماہ میں گھر واپس آ جائیں گے، رنبیر کپور

منگل 14 مئی 2019 16:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) بالی ووڈاداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میرے اداکار رشی کپور کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے ،ایک یا دو ماہ میں گھر واپس آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ گزشتہ ایک سال ان کی فیملی کیلئے بہت مشکل سال تھاانہوں نے اور ان کے والد نے بڑا کڑا وقت گزارا ہے ،مگر اب انکے والد کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں اور ایک یا دوماہ میں گھر واپس آ جائیں گے۔رنبیر کپور نے بتایا کہ ان کے والد کی خواہش اور کوشش صرف فلموں میں کام کرنا ہے۔یاد رہے کہ 66سالہ اداکار رشی کپور کو پچھلے سال کینسر کی تشخیص کی گئی تھی جس کے بعد وہ ستمبر سے نیویارک میں کینسر کے علاج کیلئے مقیم تھے۔

وقت اشاعت : 14/05/2019 - 16:33:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :