خواتین کو ان کی عمر سے نہیں بلکہ ان کے کام سے پہچاننا چاہیئے، ہیلے بیری

بدھ 15 مئی 2019 11:31

خواتین کو ان کی عمر سے نہیں بلکہ ان کے کام سے پہچاننا چاہیئے، ہیلے بیری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) امریکی اداکارہ ہیلے بیری نے کہا ہے کہ خواتین ہر کام کر سکتی ہیں اس لئے ان کو ان کی عمر سے نہیں بلکہ ان کے کام سے پہچاننا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلے بیری ان دنوں ’’جان ویک چیپٹر 3‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے بھی زیادہ کچھ کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ کام کے لئے عمر نہیں بلکہ جذبہ ضروری ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 11:31:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :