فلم ’’دُرج‘‘ رواں سال 11 اکتوبر کو بین الاقوامی سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی

بدھ مئی 12:13

فلم ’’دُرج‘‘ رواں سال 11 اکتوبر کو بین الاقوامی سینمائوں میں ریلیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستانی اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’’دُرج‘‘ رواں سال 11اکتوبر کو بین الاقوامی سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تجسس اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’دُرج‘‘ میں شمعون عباسی نہ صرف اداکاری کر رہے ہیں بلکہ اس کی کہانی اور ہدایت کاری بھی انہوں نے دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی حقیقی زندگی کے 3 واقعات پر مبنی ہے۔فلم رواں سال 11اکتوبر کو برطانیہ، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین عمان اور قطر سمیت دیگر متعدد بین الاقوامی ممالک میں ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستان میں ریلیز کی تاریخ کا حمتی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ فلم میں اداکارہ شیری شاہ، مائرہ خان، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 12:13:16

Your Thoughts and Comments