فلم ’’جیمزبانڈ‘‘ کی عکس بندی ملتوی

بدھ مئی 12:38

فلم ’’جیمزبانڈ‘‘ کی عکس بندی ملتوی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) ہالی وڈ فلم ’’جیمزبانڈ‘‘ کی عکس بندی ملتوی کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ڈینیل کریگDaniel Craig کے عکسبندی کے دوران زخمی ہونے پر فلم کی عکسبندی ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اندرونی ذرائع کے مطابق اداکار ڈینیل کریگ ایک سین کے دروان بھاگتے ہوئے ان کا ٹخنا شدید زخمی ہوگئے تھے اور درد کے باعث انہوں نے اپنی جیکٹ کو زمین پر پھینک دیا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈینیل کریگ کے صحتیاب ہونے تک فلم کی عکسبندی کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Daniel Craig

ڈینیل کریگ

Daniel Craig

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 12:38:04

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments