فلم ’’ہوبس اینڈ شائو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

بدھ 15 مئی 2019 13:02

فلم ’’ہوبس اینڈ شائو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) فلم ’’ہوبس اینڈ شائو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ہوبس اینڈ شائو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکارڈیوڈ لیچ کی اس فلم میں ڈیوین جانسن،ادریس البا، جیسن اسٹیتھم، ونیسا کربی،ہیلن مرن،رومن رینز اور ایڈی مارسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ فلم انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن پر مبنی ہے ،اس فلم کو نیل ایچ موریٹیزاورکرس مورگن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 13:02:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :