ٹی وی چینلز نے اپنے عید سپیشل شوز کی ریکارڈنگ کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی

15رمضان کے بعد کراچی اور لاہور میں خصوصی شوز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا

بدھ 15 مئی 2019 13:14

ٹی وی چینلز نے اپنے عید سپیشل شوز کی ریکارڈنگ کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) عید الفطر کیلئے مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے خصوصی شوز کی ریکارڈنگ کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ،15رمضان کے بعد کراچی اور لاہور میں خصوصی شوز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شوز میں احسن خان ، فہد مصطفی ، وینا ملک ،ریما ،نادیہ خان سمیت دیگر میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے ۔ جبکہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی نامور شوبز شخصیات بھی شوز میں شرکت کریںگی ۔اس کے علاوہ پی ٹی وی کی جانب سے بھی عید الفطر کے لئے خصوصی شو پیش کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 13:14:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :