لوگوں کے لئے بننا چھوڑ دیا ہے، میسی ولیئمز

بدھ 15 مئی 2019 13:14

لوگوں کے لئے بننا چھوڑ دیا ہے، میسی ولیئمز
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) امریکی ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی ادکارہ میسی ولیئمز نے کہا ہے کہ وہ جیسی اصل میں ہیں ویسے ہی لوگوں کے سامنے آتی ہیں ،انھوں نے بننا چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق میسی ولیئمز نے ’’ہیپی پلیس‘‘ میں اپنے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی سوچوں کے مطابق خود کو ڈھالکر اور یہ ظاہر کر کے تھک گئی تھی کہ میری زندگی میں سب ٹھیک ہے، کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ اپنی زندگی بارے سب کے ساتھ بات کرنا ٹھیک نہیں ہے اور پھر ایک دن میرے ذہن میں خیال آیا کہ میں جو بھی ہوں وہی لوگوں کے سامنے آنا چاہیئے اور اس کے بعد سے میں پرسکون ہوں۔

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 13:14:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :