نور بخاری نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 15 مئی 2019 13:28

نور بخاری نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا،جس کے بعد سے انہوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق نور بخاری فلمی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے متعدد فلموں کے علاوہ کئی شوز کی میزبانی بھی کی لیکن اب انہوں نے اسلامی طور طریقے سے زندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حجاب پہننا شروع کر دیا ہے، اور اس فیصلے کے بعد سے انہوں نے کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا، حال ہی میں ادکارہ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے سفید دوپٹے اور شلوار کے ساتھ گلابی قمیض پہن رکھی ہے۔

وقت اشاعت : 15/05/2019 - 13:28:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :