اسٹرپ سلز اسٹیریو نے دوسرا ایفی گولڈ میوزک ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا

بدھ 15 مئی 2019 16:21

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) اسٹرپ سلز پاکستان نے میوزک کا دوسرا ایفی گولڈ ایوارڈ بھی جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی کے تحت کمپٹیشن میں بیسٹ ان بڑانڈ کونٹینٹ اور بیٹ ان ہیلتھ پراڈکٹ پر اسٹرپ سلز اسٹیریو نے دوسرا میوزک ایفی گولڈ ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں سوشل میڈیا ودیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹرپ سلز پاکستان کی دوسرے سال بھی ایفی گولڈ ایوارڈ جیتنے پر بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہیلتھ آر اینڈ بی اسٹرپ سلز پاکستان ہمایوں فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی محنتی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ سیزل تھری کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ تمام شعبوں میں محنتی، ایماندار اور مخلص افراد کا چنائو کیا جائے۔ جنہیں اپنے کام سے جنون کی حد تک لگائو ہو۔ سنگر اینڈ بی آئی وائی پروڈکشن پروڈیوسر علی نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں کی لگن، محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ہے، میں نے 5 اوریجنل ٹریک بھی لانچ کیے ہیں جو ملک بھر کے سامعین بے حد پسند کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/05/2019 - 16:21:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :